Cleanliness is half faith صفائی نصف ایمان ہے

At Tahir Saleem Foundation, cleanliness is given special attention and our hardworking team ensures the implementation of its principles.

طاہر سلیم فاؤنڈیشن میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور ہماری محنتی ٹیم اس کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتی ہے۔

Our staff members always wash their hands thoroughly before preparing food in order to maintain hygienic practices.

ہمارے عملے کے ارکان ہمیشہ کھانا تیار کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوتے ہیں تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کام کیا جا سکے۔

Cleanliness in food preparation is not only a necessity but also one of the core principles of our foundation.

کھانے کی تیاری میں صفائی نہ صرف ایک ضرورت ہے بلکہ یہ ہماری فاؤنڈیشن کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔

We know that a clean environment and adherence to hygiene practices not only protect health but also improve food quality.

ہم جانتے ہیں کہ صاف ستھرا ماحول اور صفائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا نہ صرف صحت کی حفاظت کرتا ہے بلکہ کھانے کا معیار بھی بہتر بناتا ہے۔

Islam also emphasizes cleanliness, which can be estimated from this hadith

دین اسلام میں بھی صفائی کے اوپر زور دیا گیا ہے جس کا اندازہ اس حدیث سے لگایا جاسکتا ہے

Hadith: (Cleanliness is half of faith)حدیث: (صفائی نصف ایمان ہے)

Our staff members not only wash their hands while preparing food but also use clean and specific clothes.

ہمارے عملے کے افراد کھانا بناتے وقت نہ صرف اپنے ہاتھ دھوتے ہیں بلکہ صاف اور مخصوص کپڑے بھی استعمال کرتے ہیں۔

We ensure that their clothes are always clean to minimize the risk of any contamination.

ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے کپڑے ہمیشہ صاف ہوں تاکہ کسی بھی قسم کی آلودگی کا خطرہ کم سے کم ہو۔

All team members of Tahir Salim Foundation are trained to strictly adhere to hygiene principles and prioritize cleanliness while preparing food.

طاہر سلیم فاؤنڈیشن کی ٹیم کے تمام ارکان کو تربیت دی جاتی ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور کھانا تیار کرتے وقت صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دیں۔

These principles not only ensure the quality of the food but also protect the health of the people who consume the food we provide.

یہ اصول نہ صرف خوراک کے معیار کو یقینی بناتے ہیں بلکہ ان لوگوں کی صحت کو بھی محفوظ رکھتے ہیں جو ہمارے ذریعے فراہم کی گئی خوراک استعمال کرتے ہیں۔

At the Foundation we have laid down specific rules for cleanliness that must be followed.

فاؤنڈیشن میں ہم نے صفائی کے لیے مخصوص ضابطے مرتب کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

Frequent hand washing during food preparation, wearing clean clothes and maintaining the cleanliness of used areas are part of our team’s daily habits.

کھانے کی تیاری کے دوران ہاتھوں کو بار بار دھونا، صاف کپڑے پہننا اور استعمال شدہ جگہوں کی صفائی کو برقرار رکھنا ہماری ٹیم کی روزمرہ کی عادتوں میں شامل ہے۔

Through these measures we strive to ensure that every food at Tahir Saleem Foundation is clean and safe and the person consuming it remains healthy.

ان اقدامات کے ذریعے ہم کوشش کرتے ہیں کہ طاہر سلیم فاؤنڈیشن میں ہر خوراک صاف اور محفوظ ہو اور اسے لینے والا فرد صحت مند رہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *